مردان میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی

mardan

mardan

مردان میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے باہر دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ دھماکا مردان کے علاقہ شاہ ڈنڈ میں ہوا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گورنمنٹ گرلز اسکول کے باہر بم نصب کیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا یونٹ موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنارہا تھا کہ اس دوران دھماکا ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔