کراچی : ڈمپر الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) میں تیز رفتار ڈمپر الٹنے سے ایک نوجوان جان بحق اورتین افراد زخمی ہوگئے۔ بہادر آباد کے علاقے نیو دھوراجی میں بجری سے بھرا تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر بجلی کے گھمبے سے ٹکرا کر الٹ گیا واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ ایک نوجوان ڈمپر کے نیچے دب گیا امدادی ٹیموں نے ڈمپر کے بعض حصوں کا کاٹ کر زخمیوں نکالنا پڑا۔ڈمپرکو کرین کی مدد سے ہٹایا اور دبے ہوئے نوجوان عمران کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔

ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ڈمپر کے بعض حصوں کا کاٹ کر زخمیوں نکالنا پڑا۔پولیس اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ڈمپر کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔