افغانستان : بم پھٹنے سے ایک خاندان کے4 افراد ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

افغانستان (جیوڈیسک)کابلافغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک خاندان کے4 افرادہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

دھماکے میں ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ گورنر شاہ محمود کا کہناہے کہ دھماکا عسکریت پسندوں کی جانب سے کیاگیا۔ موسی قلعہ ڈسٹرکٹ میں اسی دن کے بم حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔