الطاف حسین علیل ہو گئے، سینے میں انفیکشن اور بخار ہے

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سینے میں انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامئیے کے مطابق الطاف حسین انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علالت کے سبب الطاف حسین آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کے اعلان کے موقع پر خطاب نہیں کریں گے۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہالطاف حسین کی جلدصحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔