کراچی کے حالات کے ذمہ دار حکومت کے اتحادی ہیں، نوازشریف

nawaz sharif

nawaz sharif

خانیوال : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کے ذمہ دار حکومت کے اتحادی ہیں۔پنجاب میں حالات کی ذمہ دار صوبائی نہیں وفاقی حکومت ہے۔خانیوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سیاسی پارٹیوں کے عسکری ونگ موجود ہیں لیکن ن لیگ کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ لوگ بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ پر احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ پنجاب میں ہورہی ہے۔

وفاقی حکومت کچھ کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، اس کی توجہ کرپشن، عدالت سے لڑائی اور خط نہ لکھنے پر ہے۔ اس موقع پر نوازشریف نے اکتیس مارچ کو لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔