کراچی: گلشن معمار میں 6 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کے خاکے جاری

Wanted

Wanted

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 6 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کے خاکے جاری کر دیے گئے ہیں، ایک ملزم کی ہلکی داڑھی مونچھیں جبکہ دوسرے کی ہلکی مونچھیں ہیں۔

گلشن معمار میں منگل کو ایک مزار کیا حاطے میں سوئے 6 افراد کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے 3 کے سرتن سے جدا کیے گئے تھے۔ قتل ہونے والے افراد کے پاس سے ایک پرچی بھی ملی تھی جس پر انہیں مزار پر نہ آنے کی تاکید کی گئی تھی۔

واردات کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے دو ملزموں کے خاکے تیار کیے ہیں۔ ایک ملزم کی ہلکی داڑھی مونچھیں جبکہ دوسرے کی داڑھی نہیں ہے صرف ہلکی مونچھیں ہیں۔۔

ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عثمان اصغر نے بتایا کہ ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اعلیٰ پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ واردات میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔