کراچی اسٹاک میں تیزی کا رجحان جاری

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک میں نئے سال کے آغاز سے ہی تیزی کارجحان جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 150 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 26 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا، کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 26 ہزار 495 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے فیصلے سے حصص بازار مثبت زون میں داخل ہوا ہے۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل کی برآمدات اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے امکان سے ان کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔