کراچی: منگھو پیر میں مبینہ مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی آئی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 3 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق منگھو پیر میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سی آئی پولیس نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں اسپتال لاتا گیا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہوئے۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ رہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔

جبکہ ہلاک ملزمان پولیس اہلکاروں سمیت متعدد قتل اور بھتہ وصول کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد سے بھری گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔