مشرف غدار تھے تو گیلانی اور انکی کابینہ نے مشرف سے حلف کیوں لیا؟

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ پرویز مشرف غدار تھے تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ نے مشرف سے حلف کیوں لیا کیا یہ سب لوگ آرٹیکل 6 کے الزام سے بری ہو گئے؟ الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 31 مارچ 2008ء کو 24 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

جس میں 11 کا تعلق پیپلزپارٹی، 9 کاتعلق مسلم لیگ نون، دو کاتعلق اے این پی، ایک کاتعلق جے یوآئی اور ایک کاتعلق فاٹاسے تھا۔ وفاقی کابینہ سے پرویزمشرف نے صدرکی حیثیت سے حلف لیاتھا۔

کیا سابق صدرکے ہاتھوں حلف اٹھانے والے آرٹیکل 6کے الزام سے بری ہوگئے ہیں؟ان کاکہناہے اگر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر مقدمہ چلایا جائے گا تو اس میں ان کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک افراد بھی آرٹیکل 6 کے زمرے میں ملزم کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔

بدھ کے روز بھی الطاف حسین نے سیاسی دانشوروں اور آئینی ماہرین کے سامنے غورو فکر کیلئے سات سوال پیش کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ مشرف کے خلاف غداری کا معاملہ تین نومبر کے بجائے بارہ اکتوبر سے دیکھا جائے۔