سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں جرنیل بیمار پڑجاتے ہیں، اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں اور جرنیل بیمار جاتے ہیں، آصف علی زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہو کر قوم کو بتائیں گے کہ سیاستدان اور جرنیل میں کیا فرق ہے۔