کراچی : ہجرت کالونی کے نالے میں 10سالہ بچہ ڈوب گیا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ہجرت کالونی کے نالہ میں دس سالہ بچہ ڈوب گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا۔ ہجرت کالونی میں ڈوبنے والے دس سالہ علی حسن کو بچانے کی کارروائی شروع نہیں کی جاسکی۔ جس پر علاقہ مکینوں نے مائی کلاچی روڈ پر احتجاج کیا۔

پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کردیا اور یقین دھانی کرائی کے جلد ریسکیو کا کا م شروع کردیا جائے گا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ کئی گھنٹیگزرجانے کے باوجود نہیں پہنچا۔ جس کے باعث بچے کی لاش نکالنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔