کراچی : 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشن دو بارہ کھل گئے

Karachi CNG Stations

Karachi CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں 24 گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشز دو بارہ کھل گئے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد فلنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔ کراچی میں سی این جی کی بندش ختم ہوتے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی بھی اب ایک نعمت کی طرح فراہم کی جارہی ہے جس کے ملنے سے اب خوشی محسوس ہوتی ہے سی این جی کی بند ش کے باعث دن بھر پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔