کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمہ کیلئے طاہر القادری کے ساتھ ہیں : الطاف

Altaf Hussain

Altaf Hussain

الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک سے کرپٹ سیاسی، موروثی اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہد میں طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔

لندن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن 14 جنوری کے لانگ مارچ کی کال کے لیے تیار رہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان لاہور کے جلسہ عام کے بعد کی صورتحال، ممکنہ لانگ مارچ اور سیاسی اتار چڑھا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الطاف حسین نے انتخابی اصلاحات کیلئے طاہر القادری کے مطالبہ کی بھرپور تائید کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الطاف حسین کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔