کرینہ سواکروڑ کے ملبوسات زیب تن کریں گی

kareena new

kareena new

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پر ریکارڈ پہ ریکارڈ بنانے کی دھن سوار ہے اس بار وہ اپنی نئی فلم میں سوا کروڑ روپے مالیت کے ایک سو تیس ملبوسات زیب تن کریں گی۔    کرینہ کپور کو ہیروئن بننے کا اتنا شوق تھا کہ پوچھیں ناں آخر کار ان کی قسمت میں یہ نام آہی گیا۔ یہاں بات اصل زندگی کی نہیں بلکہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن کی ہورہی ہے جس میں لیڈنگ رول کرنے کے لئے کرینہ کی کب سے نظرتھی کہ یہ نظر ایشوریا کو لگ گئی اور وہ فلم سے علیحدہ ہوگئیں۔ مگر جب کرینہ کو یہی رول کرنے کی آفرہوئی تو انھوں نے کئے خوب نخرے اور دس کروڑمعاوضے کی ڈیمانڈ کردی جسے آٹھ کروڑتک قبول کیا گیا۔
سو کروڑ کی ہیروئن کہلانے والی کرینہ کپوراس فلم میں بالی ووڈ اورہالی ووڈ کی لیجینڈ ہیروئنز کا کردارادا کریں گی۔ جس میں بے بو کو گلیمرس لک میں دکھانے کے لئے کے ہر سین میں ایک نہیں چارچارڈریسز چینج کرنے ہوں گے۔ یوں پوری فلم میں ایک سو تیس ملبوسات پہن کر مختلف ہیروئنز کا بہروپ بھریں گی۔ یہ ملبوسات سوا کروڑ روپے مالیت کے ہیں جنہیں بھارت کے مشہور ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا ڈیزائن کر رہے ہیں۔
اس طرح مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن کا بجٹ بیس کروڑہوگیا ہے۔ مختلف تنازعوں اور ہیروئنز کے نخروں کے بعد اب فلم ہیروئن کیا کمال دکھاتی ہے یہ تو فلم آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا لیکن فی الحال یہ فلم ملنیکے بعد کرینہ کپور کے قدم زمین پر نہیں ٹک رہے ہوائوں میں جو اڑرہی ہیں۔