کسی صورت نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

حیدرآباد : (جیو ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے رہنماء حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکا ڈرون حملے نہیں روک رہا، ہم کسی صورت میں نیٹو سپلائی بحال ہونے نہیں دیں گے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ وہ ایک آزاد ملک کے شہری ہیں، ممبئی حملوں میں امریکا اور بھارت کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ بلوچستان میں بھارت اور امریکا کی مداخلت جاری ہے جو امن تباہ کر رہی ہے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں مکمل طور ناکام ہو چکا ہے اور اپنی اس دس سالہ جنگ میں امریکا نے صرف اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے پہلے میر پور خاص میں خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ اسلام ایک قوت بن کر ابھر رہا ہے، امریکیوں کیلئے اب ممکن نہیں کہ وہ اس خطے پر رہ سکیں۔