کشمیر فریڈم موومنٹ کا ایک انتہائی اہم اجلاس بھمبر میں منعقد ہو گا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈمو ومنٹ کا ایک انتہائی اہم اجلاس بھمبر میں منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ کرینگے تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈم موومنٹ کا ایک انتہائی اہم اجلاس آج مورخہ 8اکتوبر برو ز سوموار بوقت 11بجے ہیون پیلس ہوٹل میں منعقد ہو گا اجلاس کی صدارت کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدرچوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ کرینگے اجلاس میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی مرکزی تنظیم سازی اور 24اکتوبر کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے ۔