کامل مرشد کی نگاہ کیمیا سے ہی انسان کا تزکیہ نفس ممکن ہوتا ہے۔ بیعت ہونیوالے مرد وخواتین کا اظہار خیال

فیصل آباد : صرف ظاہری علوم سے انسان کی تربیت مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ صوفیانہ علوم حاصل نہ کیا جائے ۔قرآن پاک میں صوفیانہ علم کو علم معرفت ، علم لدنی یا علم الاسماء بھی کہا گیا ہے اس علم کے حصول سے امت مسلمہ غفلت کاشکار ہے ۔آج بھی صوفیانہ علوم کے وارث بندگان خدا سے تعلق قائم کرلیا جائے تواقوام عالم میں مسلمانوںکاامیج بہتر ہوسکتاہے۔

ان خیالات کااظہا ر دور حاضر کی معروف روحانی شخصیت وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام کی مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ صوفیانہ علم سے انسان معاشرے کابہترین فردبن سکتاہے۔رذائل اخلاق کواخلاق حسنہ میں بدلاجاسکتاہے۔کامل مرشد وہی ہوتاہے جسے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنی باگاہ اقدس سے نوازا ہواوروہ نہ صرف راہ حق کے سالکین کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلمر چلاتاہے بلکہ انہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں پہنچاتا بھی ہے۔

ماہ ستمبر میں مختلف مذاہب ومسالک سے تعلق رکھنے والے ایک سو چوراسی (299مردحضرات )اور تین سوپچاسی(385خواتین )نے صدیقی لاثانی سرکار کے دست حق پر روحانی فیض کے حصول کیلئے بیعت کی سعادت حاصل کی ہے ۔اندرون وبیرون ممالک سے لاکھوں مردوخواتین اسلام کی حقیقی روح سمجھنے اور اپنے تزکیہ نفس کے لئے آپ سے صوفیانہ علوم حاصل کررہے ہیں۔اس موقع پر مردوخواتین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ یقینا کامل اولیاء کی نگاہ کیمیا سے ہی انسان کا تزکیہ نفس ممکن ہے اور جب انسان کانفس پاکیزہ ہوجاتا ہے ۔

تو پھر ہی اس کے قلب وروح میں عشق خدا ورسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اجاگر ہوتاہے۔جس کی بنا پر وہ اسلام کا سچا پیروکار بن کرانسانیت کی خدمت کرنیوالا بنتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر اداکرتے ہیں کہ دور حاضر میں صدیقی لاثانی سرکار جیسی کامل ہستی نے ہمیں اپنی نسبت سے نواز کرصراط مستقیم پر گامزن کردیا ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام نے بیعت کی سعادت حاصل کرنیوالوں کیلئے خصوصی دعافرمائی کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ انہیں راہ حق پر دائمی استقامت عطا فرمائے ۔آمین