کشمیر کے نوجوان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہر کال پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں ، سلطان یوتھ فورس

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر بھر کے نوجوانوں کے دل کی دھڑکن ہیں نوجوان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہر کال پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے اور انکے حقوق کی آواز بلند کرنے پر پوری یوتھ قائد کشمیر کی مشکور ہے ان خیالات کا اظہار سلطان یوتھ فورس کے کارکنا ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ سلطان یوتھ فورس کو پورے آزادکشمیر میں منظم کیا جا رہا ہے سلطان یوتھ فورس آزادکشمیر کے نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھرپور کوشش کررہے ہیں نوجوانوں کے حقوق کیلئے اور انکے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرے پر ہم قائد کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔