کشور کمار جیسا بننا چاہتا ہوں، علی ظفر

ali zafar

ali zafar

پاکستان کے گلوکار اور اداکار علی ظفر ہندوستانی فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کی فلم ’تیرے بن لادن‘ میں ان کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی تھی۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستانی گلوکار کشور کمار جیسا بننا چاہتے ہیں۔ کشور کمار بھی علی ظفر کی طرح گلوکاری اور اداکاری کرتے تھے۔

علی جلد ہی ’لندن، پیرس، نیویارک‘ نامی فلم میں نظر آئیں گے۔جلد ہی ان کی فلم ’چشمِ بدور‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم 1981 میں بنی فلم ’چشمِ بدور‘ کا ریمیک ہے۔

بھارت میں لوگوں کو علی ظفر کی گلوکاری سے زيادہ ان کی اداکاری پسند آئی لیکن علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اداکاری اور گلوکاری دونوں کے لیے مقبول ہونا چاہتے ہیں۔