مشہور ہونے کا فائدہ بہت ہے: شاہ رخ خان

shahrukh khan

shahrukh khan

مشہور بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو اس برس کے سکرین ایوارڈز میں ان کی فلم ڈان ٹو کے لیے سب سے مقبول اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
شاہ رخ نے اس موقع پر کہا کہ وہ مقبول ہیں اس لیے ان کو اس طرح کے ایوارڈز ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایسا نہیں کہ ان کی اداکاری بہت اچھی ہوتی ہے اس لیے انہیں یہ اعزازات ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے مداح انہیں اتنا چاہتے ہیں کہ ان کی غلطیاں معاف کردیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر برس کوئی نہ کوئی ایوارڈ مل ہی جاتا ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ اچھا اداکار ہونے کا تو معلوم نہیں لیکن مقبول ہونے کا تو بہت فائدہ ہے