کمپیوٹر صارفین ایف بی آئی کے پیغامات کو سنجیدہ نہ لیں

computer users

computer users

امریکا (جیوڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے کمپیوٹر صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایف بی آئی حکام کے حوالے سے اپنے کمپیوٹرز سکرینوں پر نمودار ہونے والے ایسے پیغامات کو سنجیدہ نہ لیں جن میں لوگوں سے جرمانہ وصول کرنے کیلئے تادیبی کارروائی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ایف بی ائی کی یو ایس انٹرنیٹ کرائمز سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک کمپیوٹر وائرس جس کو ریوٹین رینسم ویئر کا نام دیا جاتا ہے کے بارے میں بہت ساری شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

جن میں دنیا بھر اور خصوصاً امریکی انٹرنیٹ صارفین کو فحش مواد پر مبنی یاد دیگر ویب سائٹس کے استعمال پر ایف بی آئی کی جانب سے انتباہی پیغامات موصول ہوتے ہیں اور انہیں متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ادائیگی کیلئے کہا جاتا ہے جبکہ اکثر صارفین یہ جرمانہ ادا بھی کردیتے ہیں۔ ایف بی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان پیغامات کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور صارفین ان پیغامات کو سنجیدہ نہ لیں۔