برطانیہ کا شامی جنگجوں کو پچاس لاکھ پونڈ دینے کا اعلان

Britain

Britain

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ شام میں موجودہ مسلح جنگجوں کی مدد کے لئے انہیں پچاس لاکھ پونڈ مہیا کرے گا تاہم اس امداد میں اسلحہ نہیں بھیجا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ایک بار پھر یہ دعوی کیا ہے کہ شام میں موجود مسلح جنگجوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی تاہم ہماری پالیسی کے مطابق اسلحہ نہیں بھیجا جائے گا۔

یہ غیر مہلک امداد ہوگی جس کے تحت جنگجوں کو پچاس لاکھ پونڈ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اضافی امداد میں ریڈیو اور سٹیلائیٹ کا سامان شامل ہوگا۔