کوئلہ سکینڈل: بھارتی ایوان میں 10 ویں روز بھی ہنگامہ ، اجلاس پیر تک ملتوی

Manmohan singh

Manmohan singh

بھارت (جیوڈیسک) کوئلے کی کانوں کے اسکینڈل پر بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دس روز سے ہنگامہ جاری ہے۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کوئلہ اسکینڈل پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی، جس سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ بی جے پی کے ارکان نے اسپیکر کا گھیراو کیا۔

انکا مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ فوری طور پر استعفی دیںکیونکہ جب کانوں کے ٹھیکے دیے گئے وہ محکمہ کے وزیر تھے۔ ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ بھارتی آڈیٹر کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کانوں کے ٹھیکوں میں اٹھارہ کھرب ساٹھ ارب روپے کی کرپشن ہوئی ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے ذخائر نیلام کرنے کے بجائے نجی اور نیم سرکاری اداروں کو الاٹ کر دیئے گئے ۔