کوئٹہ ، دھماکے سے دو افراد جاں بحق ، پانچ زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک پر دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق اورایف سی کے دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جس میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کام جاری ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔