کوئٹہ: اساتذہ کے مطالبات کی حمایت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اساتذہ کے مطالبات کی حمایت میں ہڑتال کی اپیل پر کاروباری مراکز بند ہیں۔

اساتذہ کے مطالبات کے حق میں کوئٹہ شہر میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی، نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام نظریاتی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جے ڈبلیو پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ شہر میں جناح روڈ، شاہراہ اقبال، لیاقت بازار، پرنس روڈ، عبدالستار روڈ، کاسی روڈ، مسجد روڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں تمام تجارتی مراکز بندہیں جبکہ انجمن تاجران نے بھی شٹرڈاؤن کی حمایت کی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹے کے لیے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔