کوئٹہ : اسلحہ کی نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے ، گورنر بلوچستان

Zulfiqar Ali Magsi

Zulfiqar Ali Magsi

کوئٹہ (جیوڈیسک) گورنر بلوچستان ذوالفقار علی مگسی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش پرعائد پابندی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ گورنر بلوچستان کی زیر صدارت میں صوبے کے مسائل کے حل کے لئے قائم اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزاحمت ترک کر کے اور پہاڑوں سے نیچے آ کر ہتھیار ڈالنے والے افراد کو حکومت کی جانب سے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ڈیرہ بگٹی میں ہتھیار ڈالنے والے افراد کی بھی حکومت کی جانب سے کفالت کی جا رہی ہے۔

گورنر بلوچستان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق متاثرہ افراد کو حکومتی پالیسی کے مطابق 31 جنوری تک معاوضوں کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔