اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس جمعرات کو دوپہر بارہ بجے اسلام آباد میں ہو گا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ اور جناح ایونیو پر دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔