کوئٹہ : اغوا کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد خان بازیاب

Dr Saeed Ahmad Khan

Dr Saeed Ahmad Khan

کوئٹہ(جیوڈیسک) ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد خان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ صدر پی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ ڈاکٹر کی رہائی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ڈاکٹرکو تاوان کی ادائیگی کے بعد راہا کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر سعید نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے میں واپس آیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فخر ہے کہ ایل آر بی ڈی جیسا ادارہ بلوچستان میں موجود ہے ۔ڈاکٹروں کا اغوا لمحہ فکریہ ہے ۔انھو ں نے بتایا کہ تاوان دے کر بازیاب ہوا ہوں لیکن یہ پتہ نہیں کہ رقم کس نے دی ۔

انھوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ صوبے میں خدمات جاری رکھوں ۔پی ایم اے نے میری رہائی میں اہم کردار ادا کیا ۔انھوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مجھے ویرانے میں چھوڑا۔جیب میں صرف دوسو روپے تھے ،رکشہ لے کر گھر پہنچا ہوں ۔ڈاکٹر سعید کو سولہ اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا ۔پی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ہڑتال ختم یا جاری رکھنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف بلوچستان کے ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔