کوئٹہ : بولان میل پر فائرنگ، راکٹ حملہ، ایک شخص زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ میں کولپور کے قریب بولان میل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایک شخص زخمی ہوا، ایف سی کی جوابی کارروائی پر مسلح افراد فرار ہو گئے۔

کراچی سے کوئٹہ آنیوالی بولان میل پرکولپور کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کے ساتھ دو رکٹ بھی فائر کئے جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد ٹرین میں سکیورٹی کے لئے موجود اہلکاروں اورقریبی علاقے میں تعینات ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دونوں اطراف سے شروع ہونیوالا فائرنگ کا سلسلہ کچھ ہی دیر بعد ختم ہوگیا جس کے بعد حملہ آور تاریکی اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کول پورمیں فائرنگ کانشانہ بننیوالی بولان میل 14گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ انتہائی شدید تھی، نصف گھنٹے بعد ایف سی نے جوابی فائرنگ کی تو دہشت گرد فرار ہو گئے۔