کوئٹہ : شیعہ علماء کونسل کا لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری ، ہلاکتیں 119 ہو گئی

Shia Ullema Council Protest

Shia Ullema Council Protest

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں شیعہ علما کونسل کا دھرنا بائیس گھنٹے سے جاری ہے، دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ہے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے تک پیاروں کو نہیں دفنائیں گے۔

شدید سردی کے دوران آہو بکا کرتی مائیں بہنوں اور روتے بچوں نے کل دوپہر دو بجے سے دھرنا دے رکھا ہے۔ مظاہرین کسی صورت احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں۔ انتظامیہ نے رات گئے۔ احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات بھی کئے تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کا کنٹرول فوج کے حوالے کرنے تک کسی صورت احتجاج ختم نہیں کریں گے۔