کوئٹہ : ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ، مریض پریشان

Quetta Doctors Strike

Quetta Doctors Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں پچاسویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مغوی ڈاکٹر محمد سعید خان تو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے لیکن ڈاکٹروں نے ابھی تک ہڑتال ختم نہیں کی۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیزاور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ایم اے کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرے۔ ڈاکٹروں کے خلاف قائم کیے جانے والے مقدمات ختم کیے جائیں اور بازیاب ہونے والے ڈاکٹرز نے جو رقم تاوان میں اداکی ہے وہ حکومت واپس کر کے ملزمان کو گرفتار کرے۔ حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا بل اسمبلی سے پاس کرا لیا۔