کوئٹہ : ہوٹل پر دستی بم حملہ ، 4 افراد زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم حملے میں ہوٹل مالک سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ جناح روڈ پر واقع کوئٹہ ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ہوٹل مالک راجہ محمد عارف اورتین ملازم زخمی ہو گئے۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔