کورنگی نمبر 5 کھیل کے میدان پر قبضے کے خلاف علاقہ نوجوان اور عوام سراپا احتجاج

Protest

Protest

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی نمبر5برادری اسپورٹس گرائونڈ پر بلڈر مافیا کی جانب سے قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات پر علاقہ مکینوں اور نوجوان سراپا احتجاج،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز اُٹھا ئے قبضہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے احتجاجی مظاہرے کے دوران کورنگی نمبر5 کے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔گرائونڈ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے حق پرست ارکین اسمبلی ہاشم رضا ،غلام جیلانی ،وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی جماعت اسلامی کے رہنماء جمیل احمد ،اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ساجد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدانوں پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے صحت مند معاشرے کا دشمن ہیں انہون نے کہا کہ کھیلوں کے میدانون پر قبضے کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

رہنمائوں نے کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر کورنگی سے مطالبہ کیا برادری اسپورٹس گرائونڈ کورنگی نمبر5پر قبضہ فوری ختم کرایا جائے اور بلڈر مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے اس موقع پر علاقہ معززین نے کہاکہ برادری اسپورٹس گرائونڈ علاقے کا قدیم کھیل کا میدان ہے ہزاروں نوجوان یہاں اپنی صحت مندسرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں قبضہ مافیا کی غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے علاقہ نوجوان اپنی صحت مند سرگرمیوں سے محروم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ عوام خصوصاً نوجوانوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ کھیل کے میدان سے قبضہ فوری ختم کرایا جائے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر