کورنگی ٹاؤن انتظامیہ کورنگی کی عظمت کو بحال کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں ، محمد سمیع خان

کراچی : کورنگی ٹاؤن انتظامیہ کورنگی کی عظمت کو بحال کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کومجموعی طور پر قابو رکھنا محدود وسائل میں ایک بڑا کارنامہ ہے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے محکمہ سولڈ ویسٹ کے افسران اوریوسی انسپکٹر کے اجلا س سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا اختر خان خٹک ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسرسولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی،پبلک ریلیشن آفیسر محمد عامراوراسسٹنٹ ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ محمد یاسین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوسی انسپکٹر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو مزید بہتر بنائے اورکورنگی ٹاؤن کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظام کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا ،مین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی بھی صفائی روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے یو سی انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریں سڑک کے کناروں سے مٹی کو صاف کیا جائے اور جہاں بھی کچرا اور ملبہ نظر آئے اس کو فوری طور پر اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے اور چونے جراثیم کش ادوویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش میں مصروف عمل ہے انہوں نے مزیدکہا کہ عید الا ضحی کے موقع پر جس طر ح آپ لوگ ٹیم ورک کے طور پر کام کیا ہے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو محرم الحرام میں بھی صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔

M Sami Khan Meeting UC Inspector

M Sami Khan Meeting UC Inspector