کور کمانڈر کانفرنس جمعہ کو ہوگی

Corps Commanders' Conference

Corps Commanders’ Conference

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت ماہانہ کورکمانڈر کانفرنس جمعہ کوہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور زیر غورآئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ووٹرلسٹوں کی تصدیق اور انتخابات کی سیکیورٹی کے امور پربھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔