کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر واجب الادا ہیں، صدارتی ترجمان

farhatullah babar

farhatullah babar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔امریکا پر کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے ساتھ ہیں لیکن پاکستان کے بھی کچھ مسائل ہیں۔ انتہا پسندوں کے خلاف جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لئے لوگوں کے دلوں کو جیتنا ضروری ہے۔ غربت کے خاتمے ، روزگار کی فراہمی کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔امریکا کواقتصادی زونز کے قیام پر قانون سازی کا عمل تیز کرنا چاہئے۔کولیشن پورٹ فنڈ پاکستان کا بنیادی حق ہے اور اب تک کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر ابھی تک واجب الادا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔ صدر نیٹو کی شکاگو کانفرنس میں پاکستان کا مقف بھی پیش کریں گے۔