راولپنڈی پولیس مقابلہ : سب انسپکٹر شہید، چار ملزمان ہلاک

rawalpindi police

rawalpindi police

راولپنڈی  : (جیو ڈیسک)راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر غلام اکبرشہید اور چار اشتہاری ملزمان مارے گئے۔ تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ علاقے میں پولیس آپریشن جاری ہے۔راولپنڈی کا علاقہ چونترہ کچھ عرصے سے اشتہاری ملزمان کا ٹھکانہ بنا ہوا ہے  ملک پرویز اورملک عابد نامی اشتہاری ملزمان کے دو جرائم پیشہ گروہ ہیں سرگرم جنہوں نے کردیا اہل علاقہ کاجینا دوبھر  عوام کی بڑھتی شکایات پر لیا گیا سخت ایکشن  پولیس کی بھاری نفری پہنچی علاقے میں تو ملزمان نے کھول دیا فائر جس کی زد میں آکر سب انسپکٹر غلام اکبرشہید اورتین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں چار اشتہاری ملزمان ماریگئے۔ اور تین کو زخمی حالت میں کرلیا گیا گرفتار شہید ایس آئی غلام اکبر کے بھائی امان اللہ بھی محکمہ پولیس کے ہیں ملازم جو بھائی کا جسد خاکی لینے اسپتال پہنچے غم سے نڈھال امان نے بتایا غلام اکبر کے پانچ بچے ہیں۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔