عوام شریف برادران کو مسترد کرچکے ہیں ، خورشید شاہ

khursheed shah

khursheed shah

سکھر : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے عوام شریف برادران کو مسترد کرچکے ہیں ،انہیں ضمنی انتخابات سے سبق سیکھنا چاہئے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کا بحران نوازشریف کا پیدا کردہ ہے، تھرکول منصوبہ بند نہ کیا جاتا تو ملک توانائی میں خودکفیل ہوتا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج بھی ضمنی انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے،نیٹوسپلائی پرملکی مفادات کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔