کویت سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی ، کوئٹہ میں ہنگامی لینڈنگ

PIA

PIA

کوئٹہ (جیوڈیسک) کویت سے لاہور جانے والے پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کوئٹہ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق کویت سے لاہور جانے والی پرواز پی کے دو سو تین میں صبح چھ بجے فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر اسے ہنگامی طور پر کوئٹہ ائرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو اتار کر لانج میں بٹھا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے کو انجینئرنگ ٹیمیں چیک کررہی ہیں ۔ کلیئر ہونے پر ہی اسے لاہور بھیجا جائے گا۔