کچرا کنڈیوں کی روانہ کی بنیادوں پر صفائی وستھرائی کو یقینی بنا کے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں ۔ ضیاء قادری

کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے مکمل نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے کچرا کنڈیوں اور دیگر مقامات پر کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کرکے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچایا جائے کچراکنڈیوں پر نمبرنگ کی جائے اور اس کی روازنہ صفائی اور کچرا کنڈیوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے معمول کے مطابق انجام دیا جائے تاکہ مکھی مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے اور شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام علاقوں میں صاف ستھرے اور مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جا سکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر یاسین مغل ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتربنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی کے ساتھ کچراکنڈیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کی انجام دیہی کے ساتھ کچرا کنڈیوں پر نمبرنگ کی جائے تاکہ اس کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف کچرا کنڈیوں کے قیام سے اجتناب کیا جائے اور یہاں صفائی وستھرائی اور روشنی کے بہتری کے ھوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں ماڈل کچرا کنڈیوں کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا۔

بتدریج شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام علاقوں میں ٹوٹی پھوٹی اور بوسیدہ کچرا کنڈیوں کو ماڈل بنا کر شاہ فیصل ٹاؤن میں صفائی وستھرائی کے نظام میں انقلابی اصلاحات لاکر عوام کو صاف ستھرا آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن صفائی وستھرائی کے ھوالے سے منفرد ٹاؤن ہے جہاںعلاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کا عمل 24گھنٹے تین شفٹوں میں جاری ہے اور یہاں سے کچرے کی منتقلی ٹرک کو مکمل طور پر ڈھانپ کیا جاتا ہے۔

چیف آفیسر نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں کچرے کو آگ لگانے اور قدرتی ماھول کو آلودہ کرنے کی کڑی روک تھام کی جارہی ہے اس سلسلے میں عوامی تعاون کے زریعے موثر نگرانی کا عمل جاری ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا شاہ فیصل ٹاؤن میں عوامی تعاون کے زریعے ہر شعبے میں مثالی کار کردگی کو یقینی بنا یا جائے گا۔