اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائے جائیں۔عادل خان

Adil Khan

Adil Khan

کراچی : حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی عادل خان نے کہا ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائے جائیں جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کو ٹیٹنس کے انجکشن لازمی لائے جائیں یہ بات انہوں نے گڈاپ ٹائون کے علاقے سرجانی ٹائون میں یونیسیف کے تعاون سے ”ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے ” کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی، ڈی ڈی او عابد وحید، اے ڈی سی ڈاکٹر رخشندہ، ریجنل کوآڈینیٹر ڈاکٹر شاہد ، ڈاکٹر کامران رضوی، ڈاکٹر سلیم مشتاق، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹراسلم، ٹائون ہیلتھ آفیسرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز رخسانہ انجم، فوزیہ ہاشمی، زرین عتیق ، فرزانہ یعقوب سمیت بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکر موجود تھیں، رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ یونیسیف کے تعاون اور اشتراک سے سال میں دو مرتبہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اس بات کی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ جانفشانی محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دیں انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران تمام متعلقہ مراکز صحت، تمام ٹائون ہیلتھ آفیسرز کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اس ہفتے کی مناسبت سے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے ای ڈی او ہیلتھ کے آفس میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔تقریباً 30 لاکھ کی آبادی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں جس میں 10 لاکھ 94 ہزار اور شہری آبادی 19 لاکھ 6 ہزار دیہی آبادی کے لئے ہیں۔ کل حاملہ خواتین15866 ، 12-23 ماہ کے بچے 75028 ، 0-11 ماہ کے بچے 105103 ، 2-5 سال کے بچے 360347 ان تمام ٹارگٹ کو اس ہفتہ کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات مکمل کئے جائیں گے۔

5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے حاملہ خواتین کو T.T کے انجکشن لگائے جائیں گے، حاملہ خواتین میں 4-6 ماہ ڈی اورمنگ کی جائے گی اور Due & Defalter لیٹس بنا کر حفاظتی ٹیکہ جات کا کورش مکمل کروایا جائے گا۔ اس ہفتہ کے افتتاح مورخہ 28 نومبر کو عرش بریں لان سرجانی ٹائون نزد کے ڈی اے فلیٹ گڈاپ ٹائون ایک پروگرام اور ہیلتھ واک رکھی گئی ہے تاکہ عوام الناس کو بھرپور آگاہی دی جاسکے۔