ککرالی میں جلسہ عام ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارجلسہ میں موجود حاضرین کو سائیکل پر مہر لگانے کی تلقین کرتے رہے

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان )ککرالی میں جلسہ عام ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارجلسہ میں موجود حاضرین کو سائیکل پر مہر لگانے کی تلقین کرتے رہے۔

تفصیل کے مطابق کوٹلہ کے نواحی موضع ککرالی میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد ہو ا جس میں امیدوار حلقہ این اے 107ملک محمد حنیف اعوان نے بھی خطاب کیا دوران جلسہ ملک محمد حنیف اعوان نے کہا کہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں آپ نے چار دسمبر کو سائیکل پر مہر لگانی ہے۔جب ملک محمد حنیف اعوان نے یہ الفاظ ادا کئے تو سٹیج پر موجود افراد نے انہیں ٹوکا بعد ازاں ملک محمد حمنف اعوان نے معذرت کی اور شیر پر مہر لگانے کو کہا۔