کھاریاں کے صحافیوں کے وفد کی ضلعی سپورٹس آفیسر چوہدری زاہد ناز سے ملاقات

کھاریاں : کھاریاں کے صحافیوں کے وفد کی گزشتہ روز ضلعی سپورٹس آفیسر چوہدری زاہد ناز سے ان کے دفتر میں ملاقات ، اس دوران چیئرمین یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں مجلس عاملہ سید تنویر نقوی نائب صدر کھاریاں پریس کلب ، جبار ساگر سیکرٹری اطلاعات پریس کلب ، جبار ساگر سیکرٹری اطلاعات پریس کلب سینئر ممبر یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں ، ڈاکٹر رزاق غفاری سینئر صحافی ، چیف ایڈیٹر جی پی آئی گجرات اور حاجی امجد رشید کھاریاں شامل تھے ، صحافیوں سے ملاقات کے دوران تحصیل سپورٹس آفیسر گجرات سید غلام عباس شاہ بھی موجود تھے ، گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس آفیسر ضلع گجرات چوہدری زاہد ناز نے کہا کہ تحصیل کھاریاں کے لئے اسٹیڈیم لالہ موسیٰ میں تیار ہے جلد افتتاح کیا جائے گا ، دوسری طرف لالہ موسیٰ ہی میں فٹ بال اکیڈمی بھی بنائی جائے گی ، جس کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ، کھاریاں شہر میں پلے گرائونڈ کے لئے پیپر ورک مکمل کیا جا چکا ہے ، جگہ بھی مختص ہو گئی ہے ، اسکا افتتاح بھی جلد کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ تحصیل سپورٹس آفیسر کھاریاں کو اگر مستقل دفتر دیدیا جائے تو وہ کام بہتر انداز میں کہ سکتیت ہیں اس سلسلہ میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر اور TMOکردار ادا کریں ۔