لیڈیز ونگ شجاعت لورز کا باوا کے باغ میں ایک جلسہ منعقد ہوا

گجرات: لیڈیز ونگ شجاعت لورز کا باوا کے باغ میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس کی میزبانی روبینہ کوثر نے کی شجاعت لورز کے صدر پنجاب چوہدری محمد زمان وڑائچ سابقہ ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری جنرل سیکرٹری ملک مقبول حسین ضلعی صدر چوہدری قمر عباس سینئر نائب صدر ڈاکٹر قیصر چوہدری رہنما مسلم لیگ ق ملک طارق محمود ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سید عاصم شاہ سٹی صدر فیصل بٹ پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار ڈالے گئے صدر پنجاب چوہدری محمد زمان وڑائچ نے روبینہ کوثر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ آج ہم اللہ کے فضل وکرم سے کامیاب ہیں یہاں اتنا بڑا اکٹھ جوکہ لیڈیز ونگ کے حوالے سے ہوا ہے ہمیں امید ہے کہ ہم الیکشن میں اپنے قائدین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکے اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں نبھائیں گے اور پہلے کی طرح اپنے مسائل حل کروائیں گے سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری نے کہاکہ ہم پہلے بھی اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ہمارے لیے یہ تجربہ نیا نہ ہو گا کہ ہم نے لوگوں کے مسائل کس طرح حل کرنے ہیں ہم اقتدار میں نہ تھے تو ہم نے لوگوں کے مسائل کو حل کیا اب چونکہ چوہدری برادران حکومت آئیںہیں تو عوام کی بھلائی کیلئے آئے ہیں اور لوگوں کے کام کروارہے ہیں ان کی مثال لوگوں کے سامنے ہے جس میں یوٹیلٹی سٹور ز سکولولز،کالجز اور یونیورسٹی کے کارنامہ ہیں جب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی تھے تو گجرات کیا پورے پنجاب میں لوگوں کے اتنے کام ہوئے کہ ایک چھوٹی سی چھوٹی سڑک لنک بھی کچی نہ رہی ہے اور بے روزگاروں کو روز گار مہیا کیے چوہدری برادران سیاست کو عبادت سمجھ کہ کر رہیں ہیں چوہدری برادران جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ا س موقع پر جنرل سیکرٹری ملک مقبول حسین ، ضلعی صدر چوہدری قمر عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔