کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کا اقدام قابل ستائش ہے: محمد رفیق

پیرمحل ( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس پروگرام کھیلوں کے فروغ میں اہم کردا ر کرے گا کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کا اقدام قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار حکیم محمد رفیق راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمراہ خان عبدالغفار خان کے ہمراہ یونین کونسل 81پیرمحل سٹی کے فائنل مقابلہ جات میں کھلاڑیوں آفیشل سے خطاب میں کیا انہوںنے کہاکھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اگر نوجوان چست و صحت مند ہونگے تو وہ معاشرتی برائیوں سے بچ سکیں گے نوجوانوں میں کھیلوںکی بدولت مثبت اور تعمیر ی سوچ پیدا ہوتی ہے جس سے نہ صرف نوجوان طبقہ جرائم کی دنیا سے اجتناب کرکے ملکی تعمیر اور ملکی دفاع میں اپنا کردار اداکرتا ہے  جاوید اقبال صد راوکٹرائے یونین نے کہانفسی نفسی کے دور میں کھیل نوجوانوں کو تفریح کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرتے ہے نعیم اخترجانبا ز ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کھیلوں کی مسلمہ حقیقت کے پیش نظر والدین کو اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کا ماحول فراہم کریں تاکہ بچے بہتر نشوونما اور معاشرے کے اہم شہری ثابت ہوسکیں اس سلسلے میں یونین کونسل سطح پر وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس پروگرام کھیل اور کھلاڑیوں کو متعارف کروانے میں نہ صرف اہم کرداراداکرے گا بلکہ اس کی بدولت یونین کونسل سطح سے کھلاڑی متعارف ہوکر نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ تک پہنچ سکیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ   مرزا  بشیر احمد سیکرٹری یونین کونسل نمبر81پیرمحل سٹی ، محمد احمد کمیونٹی سیکرٹری ، جاوید اقبال صدر اوکٹرائے یونین ، اور محمد خالد نے انجام دیے مہمان اعزاز میں محمدر مضان انجم ، مرزا  محمد شریف سابق چیئرمین بلدیہ پیرمحل ، مرزامحمد اعظم صدر انجمن مغلیہ پیرمحل ،نعیم اخترجانباز ،محمد افضل راہی صدر لیبر ونگ میاں محمد اسلم عرف اچھو سابق کونسلر ، نصیر اقبا ل ، بابا محمدیٰسین پرواز بھی موجود تھے