کیئر ٹیکر حکومت آئے گی نہ چیئرٹیکر، وزیر اعظم

gilani

gilani

ملتان: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نہ کیئر ٹیکر ہو گی نہ چیئر ٹیکر ہوگی نہ وزیراعظم اندر جائے گا نہ باہر جائے گا۔ملتان میں ایئر یونیورسٹی ملتان کمپس کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مئی میں 5 واں بجٹ پیش کریں گے جو کسی سیاسی حکومت نے پیش نہیں کیا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کے دبا میں نہیں آئے گی ہم ملکی مفاد میں کام کریں گے.

وزیر اعظم کا کہناتھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے پیٹرول کی قیمتیں بین الاقوامی ہیں جو ساری دنیا میں بڑھتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم منتخب لوگ ہیں عوام کی امنگوں کی ترجمانی اپنے وسائل کے مطابق کرتے ہیں سرائیکی صوبہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ میرا مطالبہ نہیں بلکہ پوری قوم اور اس خطے کا مطالبہ ہے بہاولپور سرائیکی صوبہ کا حصہ ہے۔

قبل ازِیں انہوں نے ائیر یونیورسٹی کے طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پورے پاکستان میں براڈبینڈ پر اربوں روپے دیئے ہیں تاکہ طلبا کمپیوٹر استعمال کریں اور ہر یونین کونسل مین ایک انفارمیشن سنٹر ہو گا تاکہ گاؤں میں بیٹھ کر بھی ساری دنیا سے رابطہ کیا جاسکے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں بھی ایئروناٹیکل انجینرنگ کی کلاسز شروع کی جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ ، عدلیہ ، میڈیا مضبوط ہو تمام ادارے اپنے آئین کے دائرے میں کام کرین ان کا کہنا تحا کہ 4 سال میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں بنایا سینٹ کے الیکش بروقت کروانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔