کیا ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر، مرتضیٰ کے قاتلوں کا جینا حرام کیا، حیدر عباس

Haider Abbas

Haider Abbas

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے قائد کا جینا حرام کرنے کی بات کی گئی، کیا آپ نے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر، مرتضیٰ کے قاتلوں کاجیناحرام کیا۔

قائد تحریک پر نہ کل کوئی سمجھوتہ ہوانہ آج ہوگا،انھوں نے یہ بات کی شب اس وقت کہی جب پی پی رہنما شرجیل میمن کی پریس کے بعد نے ان سے ایم کیو ایم کا موقف معلوم کیا۔ سید حیدر عباس رضوی نے کہا۔

کہ جو لوگ میرے باپ کا جینا حرام کرنے کی بات کرتے ہیں ایسی حکومت میں ، میں نہیں بیٹھ سکتا،انھوں نے مزید کہا کہ جس خاندان نے قربانیاں دیں اس کاسسرال بھی اقتدارمیں ہے، جب یہ بھٹو کے قاتلوں کو نہیں ڈھونڈیں گے تووہ آپ کی طرف آئیں گے۔