سابق جاسوس کا دعوی: شمالی کوریا کے لیڈر نے قاتلوں کے جتھے بنا رکھے ہیں

Kim Jong Un

Kim Jong Un

شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق اعلیٰ سطحی ایجنٹ کِم کُک سونگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے”ہِٹ سکواڈ” قائم کر رکھے ہیں۔

بی بی سی کے لئے خصوصی انٹرویو میں سابق اعلیٰ سطحی ایجنٹ نے دعوی کیا ہے کہ کِم جونگ اُن نے “اپنے مخالفین کے لئے قاتلانہ ٹیمیں اور منشیات کی لیبارٹریاں” قائم کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کِم، ان پر تنقید کرنے والوں کو قتل کروانے کے لئے قاتلوں کو بھیجتے ہیں اور انہوں نے انقلابی فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے غیر قانونی ڈرگ لیبارٹریاں بنا رکھی ہیں۔

سابق ایجنٹ کِم کُک سونگ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی نیٹ ورک کے اعلیٰ درجے تک پہنچنے کے لئے انہوں نے 30 سال کام کیا۔ یہ خفیہ نیٹ ورک “کِم جونگ اُن کی آنکھوں، کانوں اور دماغ” کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنی جان بچانے کے لئے وہ 2014 میں ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اب وہ جنوبی کوریا میں مقیم ہیں اور اس ملک کی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کر رہے ہیں۔