کینیڈا میں کرسمس کی تیاریاں جاری ، ٹری روشن کر دیئے گئے

Canada Christmas

Canada Christmas

ٹورنٹو (جیوڈیسک)کینیڈا میں بھی کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں کرسمس ٹری بھی روشن کر دیئے گئے ہیں۔ دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کرسمس کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہر شہر کی مرکزی عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

ایڈمونٹن کی البرٹا لیگسلیچر بلڈنگ کو تو ایک لاکھ پچیس ہزار برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ اوٹاوا میں مرکزی کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،جہاں تین منٹ تک جاری رہنے والے آتش بازی کے مظاہرے سے لاکھوں افراد لطف اندوز ہوئے۔کرسمس کی چھٹیوں کے بعد مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا ہے۔