کینیڈا : پتنگوں کے ساتھ اڑنے والے منچلے

Kiteboarding Canada

Kiteboarding Canada

ٹورنٹو (جیوڈیسک) خون جما دینے والی سرد میں کینیڈا میں منچلوں نے پتنگوں کے ساتھ اڑنا شروع کر دیا۔ پتنگ کی مدد سے اڑنے والے اس کھیل کو کائٹ بورڈنگ کہتے ہیں، کینیڈا کے مغربی صوبے سسکیچون میں برف سے ڈھکے میدانوں میں پیروں میں اسکیٹ بورڈ پہنے پتنگ کی مدد سے نوجوان ہوا میں تیس فٹ کی بلندی تک اڑتے ہیں۔ کائٹ بورڈنگ کے کوچ وکٹر لابر کا کہنا ہے اس کھیل کا آغاز تیرہ برس پہلے ہوا۔اس وقت چند نوجوانوں نے اس میں حصہ لیا لیکن آج انکی تعداد ساٹھ ہو گئی ہے ۔